Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اٹک کا افتتاح کرکے عوام کیلئے کھول دینگے، یاسمین راشد

Now Reading:

مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اٹک کا افتتاح کرکے عوام کیلئے کھول دینگے، یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اٹک کا دسمبر میں افتتاح کر کے عوام کیلئے کھول دیں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اٹک کی سائٹ پر پہنچیں جہاں انہوں نے اسپتال کا تفصیلی دورہ کر کے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔


صوبائی وزیر سید یاوربخاری، ڈی سی اٹک اور متعلقہ افسران بھی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ تھے۔

Advertisement

ڈی سی اٹک اور متعلقہ افسران نے ڈاکٹریاسمین راشد کو زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ اسپتال پر جاری پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس ضمن اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اٹک میں ماں اور بچہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی یہ اسپتال ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کا ضامن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اٹک کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے اور  دسمبر میں افتتاح کر کے عوام کیلئے کھول دیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اٹک میں ڈاکٹرز اور نرسز کی رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تمام مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کو تعمیرکیا جارہا ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں تمام نئے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنانے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو جاتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں کسی بھی حکومت نے عوام کو صحت کے شعبہ میں اتنی سہولیات فراہم نہیں کی تھیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ کسی کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں دشواری پیش نہ آئے۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا پنجاب کے صحت کے شعبہ میں ترقی کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور محکمہ صحت میں 48ہزار سے زائد نوکریاں دینے کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر