Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت میں انکے ساتھ کھڑا ہے’

Now Reading:

‘پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت میں انکے ساتھ کھڑا ہے’
شاہ فرمان

قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے،شاہ فرمان

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت میں انکے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے موقع پر گورنر شاہ فرمان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت اورجدوجہدآزادی میں انکے ساتھ کھڑا ہے۔

 گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے کشمیری عوام سے یکجہتی و مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

 شاہ فرمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر واحد عالمی مسئلہ ہے جو 1948 میں اقوام متحدہ کے عالمی فورم پر لایا گیا، صدیاں گزر گئیں لیکن اقوام متحدہ کی کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کی قراردادوں کے باوجود یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہو سکا۔

گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم رکنے کے باوجود ہر نئے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں، انڈیا کھلے عام نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

Advertisement

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی وادی کو اس وقت دنیا کے ایک بڑے فوجی زون اور بڑی جیل میں بدل دیا ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم بھارتی انتہاپسند نظریہ کا کھلا ثبوت ہیں۔

 شاہ فرمان نے کہا کہ بھارت کی یہی انتہا پسندانہ سوچ و نظریہ نہ صرف اس خطہ بلکہ دنیا کے امن کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیرکے عوام بھارتی تسلط اورظلم وجبرسے آزاد ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر