Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادھیڑ عمر خاتون کے ہاتھوں 8 سالہ بچے کا جنسی استحصال، حیوانیت کی تمام حدیں پار

Now Reading:

ادھیڑ عمر خاتون کے ہاتھوں 8 سالہ بچے کا جنسی استحصال، حیوانیت کی تمام حدیں پار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے دوارکا میں ایک خاتون نے حیوانیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 42 سالہ خاتون نے ایک نابالغ لڑکے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کا جنسی استحصال کیا اور اس کے عضو خاص میں سلاخ ڈال دی۔

پولیس نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ شکایت کنندہ آٹھ سال کا معصوم بچہ ہے، جس نے اپنی ماں کو بتایا کہ ملزمہ نے پہلے اس کی پٹائی کی اور بعد میں اس کے ساتھ سیکٹر 22 میں آواسی بھون کی چھت پر غیر فطری جرم کا ارتکاب کیا۔

پولیس کے حوالے سے جاری خبر کے مطابق آٹھ سالہ بچے کو ملزمہ نے نہ صرف پیٹا بلکہ اس کے عضوِ خاص میں سلاخ نما ایک چیز بھی ڈالی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے کی اطلاع 13 مارچ کی شام تقریباً چھ بجے ملی۔ بچے کی ماں نے شکایت کی کہ جب ان کا لڑکا کھیل رہا تھا، تب ایک نامعلوم خاتون نے ان کے بیٹے کے ساتھ مار پیٹ کی۔

Advertisement

پولیس نے مزید کہا کہ ایک خاتون سب انسپکٹر کو تفتیش کے لیے کہا گیا تھا۔ جانچ کے دوران ہمیں ماں کے بیان کی تصدیق کرنے والے ثبوت ملے ہیں۔

جس کے بعد سیکٹر 23 پولیس اسٹیشن میں چوٹ، غیر فطری جرم ، پاکسو ایکٹ اور جے جے ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ 42 سالہ کویتا کو تین دن بعد اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو تھپڑ مارا اور بعد میں اس کے پرائیویٹ پارٹ میں ایک چیز ڈال کر اس کا جنسی استحصال کیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ثبوتوں اور واقعات کے سلسلہ کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر