Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: گجرات کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک

Now Reading:

بھارت: گجرات کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک

بھارت ریاست گجرات کے شہر بھروچ میں قائم ایک کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی، اس حادثے میں 6 افراد جھلسنے سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے بھروچ میں ایک کیمیکل کمپنی میں دھماکہ ہوا ہے اور اس حادثے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ واقعہ احمد آباد سے تقریباً 235 کلومیٹر دور دہیج انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔ بھروچ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے کہا کہ چھ متاثرین ایک ری ایکٹر کے پاس کام کر رہے تھے۔ اس دوران ایک دھماکہ ہوا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے کہا کہ ‘ری ایکٹر میں دھماکے کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ری ایکٹر کے قریب کام کرنے والے تمام چھ افراد کی موت  ہوگئی۔

لینا پاٹل نے کہا کہ تمام لاشوں کو  نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

Advertisement

بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دھماکے سے عملے کا ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے حادثے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر