Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محمود خان

Now Reading:

صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے بد امنی کے چند واقعات کے خصوصی تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف، چیف سیکرٹری اور  آئی جی پی کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو بدامنی کے واقعات کے اصل محرکات اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں اور کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسند  اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ابابیل فورس کے قیام سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Advertisement

اجلاس میں حال ہی میں قائم کردہ ابابیل فورس کے لئے مزید بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا، صوبے کے بعض حصوں میں منشیات کی کاشت کے تدارک کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کاشت کرنے والوں کو متبادل روزگار دینے کے لئے  پلان تیار کیا جائے، امن و امان کے حوالے سے ضلع خیبر، شمالی وزیرستان اور باجوڑ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں، شرپسند عناصر کے خلاف اینٹیلجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کی جائیں۔

محمود خان نے کہا کہ بھتہ خوروں اور ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی جائے، صوبائی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے، ان کی تمام ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام درکار وسائل فراہم کرے گی، شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت مزید موثر کارروائیوں کی ضرورت ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صوبے میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر