سائنسدانوں نے چاند کی مٹی میں پودا لگانے کا کامیاب تجربہ کر دکھایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پہلی بار چاند کی مٹی میں پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانسدانوں کی ٹیم نے تقریبا پچاس سال قبل چاند سے اکھٹی کی گئی مٹی میں پودوں افزائش کی جو کہ کامیاب رہی۔
تحقیق کاروں کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ چاند کی مٹی میں بیچ صرف دو دن میں ہی پھوٹ پڑے۔
اس حوالے سے ایک سائنسدان نے کہا کہ وہ بہت حیران ہیں، پودا چاند کی مٹی میں اگا ہو یا کنٹرول انوائرمنٹ میں چھ دن کے اندر ایسا نظر آتا ہے۔
واضح رہے کہ چاند کی مٹی میں اگے پودے جلد ہی مرجھا گئے تھے تاہم سائنسدان اسے چاند اور مریخ کے مشنز کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے کی بدولت اب چاند اور مریخ پر سائنسدانوں کے لیے خوراک کا انتظام کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔
البتہ محققین کے لیے ایک مشکل یہ ہے ان کے پاس تجربہ کرنے کے لیے چاند کی اتنی زیادہ مٹی نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News