Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت مند اور پر کشش جلد کیلئے کیا کریں؟ جانئیے

Now Reading:

صحت مند اور پر کشش جلد کیلئے کیا کریں؟ جانئیے

آپ کو صحت مند اور پر کشش جلد کیلئے باورچی خانے سے ہی بہت سی چیزیں با آسانی مل جاتی ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اپنی جلد کے کئی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

گھریلو ٹپس

آلو لگائیں

آلو جلد کو نکھارنے کے لئے بہت بہترین ہے، آدھا کچا آلو پیس کر اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں، پھر دیکھیں اس کے ایک مرتبہ کے استعمال سے ہی کیسے آپ کا چہرہ نکھر جائے گا۔

آلو کے استعمال سے نہ صرف چہرے پر نکھار آئے گا بلکہ آپ کے آنکھوں کے گرد موجود گہرے ہلکے بھی ختم ہو جائیں گے، اس لئے اس نسخے کا روزانہ استعمال کریں اور اس کے حیرت انگیز فوائد خود دیکھیں۔

Advertisement

شہد اور دار چینی

اگر آپ کے چہرے پر بہت زیادہ دانے اور داغ دھبے ہیں تو چہرے پر روزانہ پسی ہوئی دار چینی اور شہد کا ماسک لگائیں اس سے  دانے دور ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ دانوں کے نشانات بھی ختم ہوں گے، اس کے بعد چہرہ دھو کر چہرے پر تازہ ایلوویرا جل لگانے سے جلد نکھرے گی نرم و ملائم ہو گی اور مسام صاف ہوں گے۔

ہلدی کا کمال

ہلدی چہرے کو ترو تازہ بنانے اور نکھارنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے، اس میں بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی سیپٹکس موجود ہوتے ہیں جو جلد کے لئے بے حد فائدے مند ہیں۔

اگر آپ کے چہرے پر کسی قسم کے نشانات ہیں تو اس کو دور کرنے کے لئے ہلدی میں لیموں شامل کرکے چہرے پر اس کا ماسک لگائیں۔

Advertisement

اگر دھوپ کی وجہ سے چہرہ کالا ہو گیا ہے تو اس کے لئے ہلدی میں لیموں اور دہی شامل کریں پھر یہ پیسٹ لگائیں اور بس دیکھیں اس کا کمال۔

دودھ اور شہد

چہرے کے لئے دودھ کے استعمال سے بہتر کیا ہو سکتا ہے ایسے لوگ جن کی جلد حساس ہے اور کوئی بھی کیمیکل والی چیز استعمال کرنے سے فوری اس کا ری ایکشن ہو جاتا ہے تو وہ دودھ میں شہد ملا کر ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں اور اسے فیس واش کے طور پر استعمال کریں۔

اس طرح ان کا چہرے میں نکھار آئے گا، جلد نرم و ملائم ہوگی دانے دور ہوں گے۔

ٹی ٹری آئل کا استعمال

آپ کے لئے ہر عمر میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کو موسچرائز لازمی کریں، چاہے کچھ بھی ہو چہرے کو ہمیشہ جوان رکھنے کے لئے ہر موسم میں موسچرائز کرنا چاہیئے اس کے لئے ٹی ٹری آئل کا استعمال بہترین ہے۔

Advertisement

یہ چہرے کی بناوٹ، جلد کی صفائی اور مسام کو بند کرنے میں مدد گار ہے۔

گلاب کا عرق

چہرے پر آپ چاہے جو بھی کریں کچھ بھی استعمال کریں لیکن آخر میں اس پر ٹونر کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔

آپ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ٹونر لازمی نہیں کہ کسی بڑی کمپنی کا اور مہنگا کیمیکل والا خرید کر ہی استعمال کرنا ہے آپ  گلاب کے عرق کو چہرے پر چھڑک سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر