Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کون سا ہے؟

Now Reading:

دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کون سا ہے؟
Smartphone

ایپل کے آئی فون 13 نے اپریل 2022 سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کی عالمی رینکنگ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ایپل کے آئی فون 13، آئی فون 13 پرو میکس، آئی فون 13 پرو، اور آئی فون 12 نے اپریل 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 اسمارٹ فونز میں سرفہرست چار مقامات حاصل کیے۔

جبکہ سام سنگ اور ریڈمی وہ برانڈز ہیں جنہوں نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

بکنے والے ٹاپ 10 ماڈلز کا مارکیٹ شیئر کُل ااسمارٹ فون مارکیٹ کا 21 فیصد تھا۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، آئی فون 13 مارکیٹ شیئر کے 5.5 فیصد کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ااسمارٹ فون بن کر ابھرا۔

Advertisement

آئی فون 13 پرو میکس، جو اس وقت مارکیٹ میں سب سے مہنگا آئی فون ہینڈ سیٹ ہے، 3.4 فیصد عالمی مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر آیا۔

آئی فون 13 پرو اور آئی فون 12 نے مارکیٹ کا بالترتیب 1.8 اور 1.6 فیصد حصہ حاصل کیا۔

آئی فون ایس ای2022  عالمی اسمارٹ فون کی فروخت میں 1.4 فیصد حصص کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، یعنی ٹاپ 10 کی فہرست میں پانچ ایپل ہینڈ سیٹس نے جگہ بنائی۔

تحقیق کے مطابق، iPhone SE 2022 اپریل کے سیلز چارٹ میں سرفہرست رہا اور اس نے جاپانی اسمارٹ فون مارکیٹ کے 18 فیصد حصے پر قبضہ جمایا۔ تاہم، یہ امریکہ میں اس کی کارکردگی تھوڑی کم رہی۔

Samsung Galaxy S22 Ultra 5G  اور Samsung Galaxy A13  فروخت کے 1.5 فیصد اور 1.4 فیصد حصے کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے پوزیشن پر آئے۔

Galaxy A13  کی 50 فیصد سے زیادہ فروخت بھارت اور لاطینی امریکہ سے ہوتی ہے۔

Advertisement

Galaxy A03 Core  اور Galaxy A53 5G ، 1.4  فیصد اور 1.3 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آئے۔

 A03 Core  100 ڈالر سے بھی کم ہول سیل قیمت میں فروخت ہونے والا اسمارٹ فون تھا۔ وسطی امریکہ نے اپریل میں اپنی فروخت کا تقریباً دو تہائی حصہ ڈالا۔

Redmi Note 11 LTE   دسویں نمبر پر آیا، جو 1.3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ٹاپ 10 کی فہرست میں نمایاں ہونے والا واحد چینی اسمارٹ فون بنا۔

نوٹ 11 LTE نے بھی Xiaomi کی کل فروخت میں 11 فیصد حصہ ڈالا۔

تحقیق نے نشاندہی کی کہ برانڈ کو سپلائی کے مسائل کا سامنا ہے اور اپریل 2021 کے مقابلے اس کی مجموعی فروخت میں تقریباً 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر