Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر کو فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی دینا غلطی تھی، سابق فیفا صدر

Now Reading:

قطر کو فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی دینا غلطی تھی، سابق فیفا صدر

فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر کا کہنا ہے کہ 2022 کا ورلڈ کپ قطر کو دینے کا فیصلہ ایک “غلطی” تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایک سوئس اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر نے کہا کہ خلیجی ریاست ایک چھوٹا ملک ہے اور اس کےلیے فٹ بال کا ورلڈ کپ بہت بڑا ایونٹ ہے۔

یاد رہے کہ 86 سالہ سیپ بلاٹر 2010 میں فیفا کے صدر تھے جب قطر کو فٹ بال کے عالمی ایونٹ کی میزبانی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 2010 میں میزبانی ملنے کے بعد خلیجی ریاست قطر کو ہم جنس تعلقات، انسانی حقوق کے ریکارڈ اور تارکین وطن کارکنوں کے ساتھ سلوک کے بارے میں اس کے موقف پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

فیفا قطر ورلڈ کپ جو ٹورنامنٹ کی 92 سالہ تاریخ میں مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا پہلا اور شمالی نصف کرہ کے موسم سرما میں پہلا ایونٹ ہے 20 نومبر سے 18 دسمبر تک منعقد ہوتا ہے۔

Advertisement

فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 12 سال قبل امریکہ سے پہلے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے قطر کو 14-8 ووٹ دیا تھا، اسی وقت روس کو 2018 کے ایونٹ سے نوازا گیا تھا۔

بلاٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکہ کو ووٹ دیا اور قطر کے حق میں ووٹ دینے کا الزام اس وقت کے یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی کو ٹھہرایا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک برا انتخاب تھا اور میں اس وقت بطور صدر اس کا ذمہ دار تھا۔

بلاٹر نے انکشاف کیا کہ پلاٹینی کے حمایت یافتہ چار ممالک کے ووٹس کی وجہ سے ورلڈ کپ قطر چلا گیا۔

بلاٹر نے یہ بھی کہا کہ فیفا نے 2012 میں میزبان ممالک کے انتخاب کے لیے استعمال ہونے والے معیار کو ایڈجسٹ کیا تھا جب قطر میں ورلڈ کپ اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے والے تارکین وطن کارکنوں کے ساتھ سلوک کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر