Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاکی کے میدان سے اچھی خبر، آئی ایچ ایف کی سربراہی پاکستانی کے نام

Now Reading:

ہاکی کے میدان سے اچھی خبر، آئی ایچ ایف کی سربراہی پاکستانی کے نام

ہاکی کے میدان سے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ پاکستان کے طیب اکرام کو  انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج آئی ایچ ایف کے سربراہ کے لیے ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے طیب اکرام نے بیلجئیم کے امیدوار مارک کیوڈن کو بھاری ووٹوں سے شکست دے کر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے۔

واضح رہے کہ طیب اکرام ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں انہوں نے عالمی ہاکی کے نگراں کے طور پر آج ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

آئی ایچ ایف کے صدر کے انتخابات میں 129 ارکان ممالک کے نمائندے شامل ہوئے، متعدد ارکان ورچوئل اجلاس کے ذریعے اس انتخابات میں شریک تھے۔

پاکستان کے طیب اکرام پر ووٹنگ میں 79 ارکان ممالک نے اپنی حمایت کا ووٹ دیا، دوسری جانب بیلجئیم کے امیدوار کو صرف 47 ووٹ پڑے۔ جبکہ تین رکن ممالک کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Advertisement

آئی ایچ ایف کی تاریخ کا یہ 48 واں موقع تھا جب صدر کے لیے انتخابات کرائے گئے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کے پاکستان کے سی ای او محمد طیب اکرام وہ بھارت کے نریندر بترا کی جگہ اس کے کل وقتی سربراہ ہیں۔

طیب اکرام کی مدت ملازمت دو سال کے لیے ہو گی، تاکہ سابق سربراہ بترا کے مینڈیٹ کو پورا کیا جا سکے، جنہوں نے 18 جولائی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

سیف احمد بترا کے اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ایف آئی ایچ کے قائم مقام صدر تھے جب دہلی ہائی کورٹ نے انہیں انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ کے طور پر کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا۔

بھارت کے سیف علی بترا جو 2016 میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر بنے تھے، انہوں نے جولائی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ ان یہ عہدہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے عہدے کے ساتھ براہ راست متصادم تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر