انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 221.95 سے کم ہو کر 221.92 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ZSQiW4TYS9 pic.twitter.com/DE0RhNlRWw
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) November 4, 2022
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227 روپے 75 پیسے پر مستحکم رہا۔
کاروباری ہفتے کےآخری روز انڈیکس میں منفی رجحان
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 42ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔
مارکیٹ 283پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار806 پرٹریڈ کررہی ہے جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ146 پوائنٹس کے اضافے سے42,090 پر بند ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News