Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ نے پاکستان کو خطرناک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

Now Reading:

برطانیہ نے پاکستان کو خطرناک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو خطرناک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا کہ برطانیہ نے پاکستان کو باضابطہ طور پر تیسری دنیا کے خطرناک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’’اچھی خبر ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل پر برطانیہ نے پاکستان کو تیسری دنیا کے خطرناک ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے‘‘۔

وزیر خارجہ نے نے برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ ایںڈ ڈویلپمنٹ آفس سے جاری ایڈوائزری نوٹس شیئر کیا ہے جس کے مطابق برطانیہ نے تیسری دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں ترمیم کی ہے۔ اس ترمیم سے 21 اکتوبر 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے تناظر میں پاکستان کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے گذشتہ سال اپنے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت (ترمیمی) کے حوالے سے خطرناک ترین ممالک کے ضابطے 2021 کے تحت پاکستان کو شیڈول 3 زیڈ اے میں شامل (انتہائی خطرات کے حامل) 21 ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

تاہم گذشتہ ماہ بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی جانب سے پاکستان کو اپنی’گرے لسٹ‘ سے نکالنے کے بعد برطانیہ نے بھی اپنا فیصلہ تبدیل کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر