Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

Now Reading:

وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے سلیمان شہبازکی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں چودہ روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہبازاپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سلیمان شہبازکے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویزنے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے سلیمان شہباز کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ سلیمان شہباز عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ایف آئی اے اور نیب مقدمات میں سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سلیمان شہباز نے کہا کہ الحمد اللہ میں آج چار سال دو ماہ بعد واپس آیا ہوں اورمیں نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے۔

سلیمان شہبازنے کہا کہ پچھلے چند سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال احتساب کے نظام پر کالا دھبہ ہے۔ شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر