Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف صدر، وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو خط

Now Reading:

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف صدر، وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو خط
صدر، وزیراعظم

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف صدر، وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو خط

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف صدرمملکت، وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کےخلاف خط جوڈیشل ایکٹوازم ہینل کےسربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے  صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمیشن کوبھجوایا گیا ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم ہینل کےسربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے خط کے متن کے مطابق کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی میں اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی۔

خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے کس بنیاد پر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ تعینات کیا وجوہات نہیں بتائیں۔ الیکشن کمیشن نے باقی امیدواروں کو کیوں نظرانداز کیاجواز پیش نہیں کیا۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن اپنا فرض ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔ نگران وزیراعلیٰ سیاسی وابستگیوں رکھتے ہیں۔

Advertisement

خط کے متن میں کہا گیا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں متحرک رہے۔  نگران وزیراعلیٰ نے کرپشن کااعتراف کرتے ہوئے نیب کو رقم واپس کی۔ نگران وزیراعلیٰ شفاف انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے۔

صدر، وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو ارسال کیے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا سیاسی وابستگی رکھنے والے نگران وزیراعلی کی تعیناتی کانوٹیفکیشن نامناسب ہے۔ نگران وزیراعلی کو کام سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر