تحریکِ انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق اعتراضات اٹھایا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔
تحریکِ انصاف نے عدالتی حکم پر 31 دسمبر کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر ہوئی تھی۔
جسٹس ارباب محمد طاہراسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق کل اکتیس دسمبر کو الیکشن کرائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، انٹرا کورٹ اپیلیں قابلِ سماعت قرار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News