Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمبابوے نے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سکندر رضا شامل

Now Reading:

زمبابوے نے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سکندر رضا شامل

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں آل راؤنڈر سکندر رضا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے خلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں آل راؤنڈر سکند رضا بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : رکی پونٹنگ کی تعریف سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، سکندر رضا

Advertisement

سکندر رضا اور ریان برل فرنچائز ٹورنامنٹس میں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم میں واپس آئیں گے جبکہ شان ولیمز، ٹینڈائی چتارا اور بلیسنگ مزارابانی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

زمبابوے نے نیدرلینڈز کے خلاف اپنی آئندہ ون ڈے سپر لیگ سیریز کے لیے مکمل طاقت کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سکندر رضا، برل، ولیمز، چتارا اور مزاربانی فروری میں بلاوایو میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا حصہ نہیں تھے۔

زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-0 سے ہاری تھی، پہلا میچ بارش کے ڈرا ہوا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 4 رنز کی شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کہ سکندر رضا پی ایس ایل 2023 میں لاہور قلندرز کی ٹیم کی نمائندگی کے لیے پاکستان میں موجود ہیں، پی ایس ایل کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

Advertisement

جبکہ برل بی پی ایل میں سلہٹ اسٹرائیکرز اور پھر زمبابوے میں رائنوز اینڈ ناردرنز کا حصہ تھے۔

زمبابوے کے مزاربانی کواڈ پٹھوں کی پرانی چوٹ کی وجہ سے ایکشن سے باہر تھے، ولیمز انگلی میں فریکچر اور چتارا ران کے پٹھوں کی چوٹ کی وجہ سے آئر لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 مارچ کو دوسرا 23 اور تیسرا میچ 25 مارچ کو ہرارے میں ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر