Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو پروگرام ملک میں کہیں بھی پائے جانے والے وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، وفاقی وزیر صحت

Now Reading:

پولیو پروگرام ملک میں کہیں بھی پائے جانے والے وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، وفاقی وزیر صحت
ندیم جان

 نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پولیو پروگرام ملک میں کہیں بھی پائے جانے والے وائرس سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش کی بات ہے کیونکہ وائرس بچوں کے لئے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو معذور کرنے والے پولیو وائرس سے بچانے کا سب سے مؤثر طریقہ ویکسین ہے، والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کو پولیو ویکسین کی متعدد خوارکیں ملیں تاکہ انہیں عمر بھر کا تحفظ مل سکے۔

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو سرویلنس کا نظام حساس ترین ہے ، ماضی میں ماحولیاتی نمونے مثبت ہونے کے بعد پاکستان پولیو پروگرام وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہا ہے اور پولیو پروگرام ملک میں کہیں بھی پائے جانے والے وائرس سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی فوری تصدیق ظاہر کرتی ہے کہ پولیو سرویلنس کا نظام مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ہم باقاعدگی سے پولیو مہمات کا انعقاد کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ افغانستان میں پولیو پروگرام کے ساتھ بھی مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ پاک افغان سرحد پر پولیو ویکسنیشن کو مزید مضبوط کیا جائے اور وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر