Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا کے رہنما کی غیر متوقع طور پر دورہ روس میں توسیع

Now Reading:

شمالی کوریا کے رہنما کی غیر متوقع طور پر دورہ روس میں توسیع

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے غیر متوقع طور پر اپنے روس کے دورے میں توسیع کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کم جونگ ان نے روس میں اپنے قیام میں توسیع کر دی ہے جہاں وہ ہتھیاروں کے ایک مشتبہ معاہدے کے لیے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر رہے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے بدھ کے روز فوجی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے کم جونگ ان کی جانب سے شمالی کوریا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی شکریہ ادا کی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے ہتھیار خرید رہا ہے اور کسی بھی طرح کی مدد اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

Advertisement

کم جونگ ان کا بدھ کے روز روس کے مشرق بعید میں واقع ووستوکنی خلائی مرکز میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پرتپاک استقبال کیا اور شمالی کوریا کے رہنما نے اپنی نجی لگژری بلٹ پروف ٹرین میں دو دن وہاں کا سفر کیا۔

روسی سرکاری میڈیا کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں رہنما ہاتھ ملاتے ہوئے مسکرا رہے ہیں، اس سے قبل کہ صدر ولادیمیر پیوٹن ذاتی طور پر کم جونگ ان کو خلائی مرکز کے ارد گرد لے گئے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔ پیوٹن نے کم جونگ ان کو ایک خلائی سوٹ کا دستانہ اور روسی ساختہ رائفل دی تھی۔ کم جونگ ان نے صدر پوتن کو دیگر تحائف کے ساتھ شمالی کوریا کی ساختہ بندوق بھی دی۔

ترجمان دمتری پیسکوف نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ صدر پیوٹن ملاقات کے بعد ماسکو واپس آ گئے ہیں لیکن مسٹر کم کا دورہ کئی دنوں تک جاری رہے گا۔

توقع کی جا رہی تھی کہ شمالی کوریا کے رہنما روسی جنگی جہازوں کی نمائش کی نگرانی کریں گے، ساتھ ہی متعدد فیکٹریوں کا دورہ کریں گے اور وطن واپسی پر مشرقی شہر ولادی ووستوک کے قریب رکیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر