Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو، طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، 27 افراد ہلاک

Now Reading:

میکسیکو، طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، 27 افراد ہلاک

میکسیکو کے بحرالکاہل کے ساحل سے ٹکرانے والی کیٹیگری فائیو کے سمندری طوفان باعث 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق میکسیکو کے بحرالکاہل کے ساحل پر آنے والے طاقتور سمندری طوفان اوٹس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور چار لاپتہ ہو گئے ہیں۔

میکسیکو کے ساحلی شہر اکاپلکو کی تصاویر میں کیچڑ اور ملبے سے بھری سڑکیں اور عمارتیں دکھائی دیتی ہیں جن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ رہائشیوں کے لئے 500 سے زیادہ ہنگامی پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں۔

میکسیکو نے ہزاروں فوجیوں کو اکاپلکو میں صفائی اور امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔

وزیر خارجہ برائے سلامتی روزا آئسیلا نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ بدقسمتی سے ہمیں ریاستی اور شہری حکومتوں کی جانب سے اطلاع ملی ہے کہ 27 افراد ہلاک اور چار لاپتہ ہیں۔

Advertisement

میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ یہ ہلاکتیں اکاپلکو کے آس پاس ہوئیں، تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

میکسیکو کے صدر نے تسلیم کیا کہ اوٹس کے پیچھے چھوڑی گئی تباہی کی وجہ سے حکومت کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

میکسیکو کے صدر لوپیز اوبراڈور نے رات دیر گئے اکاپولکو کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں ہوا اتنی تیز تھی کہ بجلی کا ایک بھی کھمبا اپنی جگہ کھڑا نہیں رہ سکا ہے۔

کیٹیگری 5 کا طوفان وسطی امریکی ملک میں آنے والا سب سے طاقتور طوفان تھا۔

منگل کی صبح 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ساحل سے ٹکرانے والے طوفان کے تیزی سے بڑھنے کے بعد کچھ رہائشیوں کو محتاط کر دیا گیا تھا۔

ملک کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوج، فضائیہ اور نیشنل گارڈ کے تقریبا 8،400 اہلکاروں کو مدد کے لئے بھیجا گیا ہے۔

Advertisement

میکسیکو کی گورنر ایولین سالگاڈو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حکومت میکسیکو کے بحرالکاہل کے ساحل پر واقع مشہور تفریحی شہر اکاپولکو میں بجلی اور پینے کے پانی کے پمپ بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جبکہ علاقے میں اسکول مسلسل دوسرے دن بھی بند ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر