Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اللہ نے پھر موقع دیا تو اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، نواز شریف

Now Reading:

اللہ نے پھر موقع دیا تو اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، نواز شریف
نوازشریف

اللہ نے پھر موقع دیا تو اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، نواز شریف

نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی نے پھرموقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیزسے نہیں ملتی۔

لاہورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سےسیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پرسابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے، معیشت کی بہتری کی ہمیشہ بھرپورکوشش کی، معیشت کے موضوع میں صنعت، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے، معیشت کی بہتری مجموعی بہتری ہوتی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی نے پھرموقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیزسے نہیں ملتی۔ الحمداللہ! تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دورمیں ہی لگے ہیں، 20 بیس سال پرانے منصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے، 1975 سے جاری لواری ٹنل کا منصوبہ50 ارب روپے سے ہم نے اپنے دور میں مکمل کیا۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ کھربوں روپے لگنے کے باوجود کھٹائی میں پڑے نیلم جہلم منصوبے کو ہم نے مکمل کرایا، سندھ میں کوئلے کا ذکرسالوں سے ہورہا تھا، پہلی مرتبہ اپنے کوئلے کی بنیاد پر منصوبہ ہم نے لگایا، سندھ میں مزید پلانٹ لگا کر درآمدی ایندھن سے نجات مل سکتی تھی، قرض میں کمی آسکتی تھی، اللہ تعالی نے ہمیں بہت کچھ دے رکھا ہے، اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ سیالکوٹ پاکستان کی برآمدات میں بہت اہم حصہ رکھتا ہے، تین چارگنا کم ہے، تین چارسوگنا برآمدات میں اضافے پرکام کرنا ہوگا، 1999 سے شروع ہونے والی رفتار جاری رہتی تو آج ہم ایشیا میں سب سے آگے ہوتے، ہم نے چارسال ڈالرکو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالرکو روکا، آئی ایم ایف نے خود کہا کہ پاکستان بہت جلد پاﺅں پر کھڑا ہوجائے گا، آئی ایم ایف نے خود کہا تھا کہ اب پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ معاشی بحالی کے لئے استحکام لازم ہے، سب کو مل کرملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا،  چیمرز، صنعتکاروں سمیت تمام شعبوں کی مشاورت سے چلیں گے، کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں گے، پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنائیں گے، نجی شعبے کا کردار بڑھائیں گے، ہم نے تو آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔

Advertisement

ملاقات میں پارٹی صدرشہبازشریف، مریم نوازشریف، اسحاق ڈار، ایازصادق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر