Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کابھرپوراعلان کریں گے، شہبازشریف

Now Reading:

نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کابھرپوراعلان کریں گے، شہبازشریف
سابق وزیراعظم

نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کابھرپوراعلان کریں گے، شہبازشریف

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کابھرپوراعلان کریں گے، 9مئی کو ملک سے غداری کی گئی۔

لاہورمیں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 9 مئی کےآلہ کاروں کی سہولت کاری ملک دشمنی ہے، وقت کاتقاضاہے، الیکشن ہرصورت ہونےچاہئیں، نوازشریف کی حکومت کو ختم کرکےترقی کا سفرروکاگیا۔

شہباشریف نے کہا کہ پنجاب میں میرے دورمیں شوگرملز کو سبسڈی نہیں دی گئی، آج6 سال بعد پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ انصاف کے لیےعدالتوں میں حاضرہونےکواپنافرض سمجھتے ہیں، کسی کو علم نہیں تھا کہ تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ کرپشن کی گئی، خانہ کعبہ کےماڈل کی گھڑی بیچی گئی، ن لیگ کے لوگوں نے مشکلات اورسختیاں جھیلی ہیں، وفاق کے ساتھ بلوچستان حکومت کا بھی تختہ الٹا گیا، نوازشریف کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتارکیاگیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کیے، ہم نےعدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے، نوازشریف عدالت میں پیش ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر