Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت رپورٹ طلب

Now Reading:

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت رپورٹ طلب
سندھ ہائی کورٹ

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت رپورٹ طلب

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دو سالہ بچے سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے جےآئی ٹیز اور پی ٹی ایف اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےدرخواستوں کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

تفتیشی افسرنے بتایا کہ کل جی آئی ٹی کا اجلاس ہے، درخواست پہلے نمٹائی جا چکی تھی۔ خواجہ سیف الاسلام ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کیس کا جائزہ لے گی۔ لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،اس لیے دوبارہ عدالت آئے۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ دوسال کا بچہ سمیرشیرشاہ سے لاپتہ ہوگیا ہے جس پر جسٹس نعمت پھلپوٹونے تفتیشی افسرسے استفسار کیا کہ کیا بچے کی گمشدگی کا مقدمہ ہوا، تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ مقدمہ ہو گیا تفتیش اور تلاش شروع ہو چکی ہے۔

Advertisement

سرکاری وکیل نے بتایا کہ لاپتہ شہری بلال کو مقدمے میں گرفتاری ظاہر کی گئی ہے جس پرعدالت نے شہری کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر