
ڈیوس کپ: بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیے گئے
ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ٹینس ٹیم کو ویزے جاری کردیے جس کے بعد بھارتی ٹیم کی پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ میچز میں شرکت یقینی ہوگئی ہے۔
بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ٹیم میں سات کھلاڑی اور پانچ آفیشلز شامل ہوں گے۔
ڈیوس کپ کی کوریج کے لیے بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور بھارت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں 3 اور 4فروری کو اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں نہ کھیلنے کے لیے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا تھا تاہم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News