Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئر کراچی نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ) کا افتتاح کردیا

Now Reading:

میئر کراچی نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ) کا افتتاح کردیا
میئر کراچی نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ) کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ) کا افتتاح کردیا

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی کے علاقے میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ) کا افتتاح کردیا،

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہر کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز پہنچے۔

جہاں پہنچ کر میئر کراچی نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ) کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے کراچی کے طلبا و طالبات مستفید ہوں گے، نرسنگ کے شعبے کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یورپ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد میں ضرورت ہے۔ ایک طویل عرصے سے عمارت بنی ہوئی تھی لیکن نرسنگ کی تعلیم نہیں دی جا رہی تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سو سے زائد طلبا و طالبات نرسنگ کی تعلیم حاصل کرکے کراچی کے اسپتالوں میں اور بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری پاکستانی قوم کا بتانا تھا کہ اس شہر کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، پیچھے ایک ویڈیو چل رہی ہے چاہوں گا آپ وہ دیکھیں، جس عمارت میں موجود ہیں یہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پراپرٹی ہے لیکن بد قسمتی کے ساتھ جدت کہیں کھو گئی ہے۔

میئر کراچی کہتے ہیں کہ کچھ کرنے کا جرمانہ ہے لیکن کچھ نہ کرنے کا بھی جرمانہ ہے، ہمارے ملک میں بد قسمتی سے فیصلہ سازی رک گئی تھی، یہ عمارت بارہ سے تیرہ سال سے ایسے ہی تھی لیکن کسی نے سوچا اس عمارت سے شہر کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت میئر کراچی اس عمارت کو کراچی کے شہریوں کے لیے  فعال کرنے کا سوچا، اس عمارت میں 130 بچے بچیاں مفت تعلیم حاصل کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ کام کرنے میں مشکلات اور سیاسی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اگر فیصلے میں نیک نیتی ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر