Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فٹنس کیمپ میں شامل نہ کرنے پر شاہنواز دھانی کا ردعمل

Now Reading:

فٹنس کیمپ میں شامل نہ کرنے پر شاہنواز دھانی کا ردعمل
فٹنس کیمپ میں شامل نہ کرنے پر شاہنواز دھانی کا ردعمل

فٹنس کیمپ میں شامل نہ کرنے پر شاہنواز دھانی کا ردعمل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دھانی کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جو کہ 26 مارچ سے آرمی بیس کاکول میں ہونے جارہا ہے۔

یہ فٹنس کیمپ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

فٹنس کیمپ میں شامل نہ کرنے پر قومی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ردعمل دیا۔

انہوں نے لکھا ’’مجھے کوئی پچھتاوا نہیں تاہم میں اس کیمپ کے بعد بھی سب سے فٹ بولر رہوں گا‘‘۔

Advertisement

خیال رہے کہ پانچ میچز کی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی جب کہ 18، 20 اور 21 اپریل کو تین ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

بعد ازاں بقیہ دو میچز کے لیے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچے گی، جہاں 25 اور 27 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔

فٹنس کیمپ میں شامل 29 کھلاڑیوں کے نام:

بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم اور اسامہ میر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر کو بھی فٹنس کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر