Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم

Now Reading:

رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم

امت مسلمہ کو اتحاد کا درس دینے والے مذہب کے ٹھیکیدار آغاز رمضان کے معاملے پر متفق نہ ہوسکے۔

رمضان کے آغاز کے معاملے پر امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم ہوگئی، پاکستانی امریکی کمیونٹی کی ایک بڑی اکثریت نے پیر سے ماہ رمضان کا آغاز کیا۔

اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے پیر کے روز 11 مارچ کو رمضان کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ جماعت اہلسنت امریکہ کی روہیت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کی نگرانی میں چلنے والی مساجد میں اتوار کی شب تراویح کا آغاز ہوگیا۔

اہلسنت اور شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد امریکہ میں بروز منگل 12 مارچ سے پہلا روزہ رکھیں گے جب کہ تراویح کا آغاز پیر کی شب 11 اپریل سے کیا۔

Advertisement

امریکی مسلمان کمیونٹی تقسیم اور الجھن کا شکار ہوگئی، لوگ ایک دوسرے کو فون کرکے رمضان کا آغاز ہونے اور نہ ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے۔

ممتاز عالم دین اور روہیت ہلال کمیٹی آف امریکہ کے سربراہ مفتی قمر الحسن قادری کے اعلان کے مطابق امریکہ کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی اطلاع اور شہادت نہیں ملی اس لئے پہلا روزہ بروز منگل 12 مارچ کو ہوگا۔

امریکہ کے شہر شکاگو میں بھی اہلیسنت والجماعت اور اہل تشیع ہلال کمیٹی کی جانب سے متفقہ طور پر یکم رمضان المبارک 12 مارچ بروز منگل کو ہوگی بروز پیر کو تمام مساجد میں نماز تراویح کا آغاز ہوجائے گا۔

امریکہ کے دیگر شہروں کی طرح ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیر کے روز پہلا روزہ ہوگا۔

اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن نے ہیوسٹن روہیت ہلال کمیٹی کی مشاورت سے پیر کے روز سے رمضان کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ اتوار کے روز مساجد میں رات سوا 9 بجے تراویح کا آغاز ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر