سری لنکا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 328 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا فائدہ پاکستان کو پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی شکست کی بدولت پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی۔
پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔
ویسٹ انڈیز پانچویں، بنگلہ دیش اور سری لنکا مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 511 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 182 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News