Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی فٹبال ٹیم نے اپنی نظریں ایشیاکپ پر جمالیں

Now Reading:

قومی فٹبال ٹیم نے اپنی نظریں ایشیاکپ پر جمالیں
قومی فٹؓبال ٹیم نے اپنی نظریں ایشیاکپ پر جمالیں

قومی فٹؓبال ٹیم نے اپنی نظریں ایشیاکپ پر جمالیں

پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کونسٹانس کہتے ہیں کہ ہمارا ٹارگٹ اس وقت ایشیاکپ کھیلنا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں اردن کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، جہاں فیڈریشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان اور اردن کا مقابلہ 21 مارچ کو جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے جب کہ اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر کھیلے گی۔

پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفن کونسٹانس کا پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ میچ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا میچ ہے جب کہ ہمارا مقابلہ بہت اچھی ٹیم سے ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے بھی اچھا مقابلہ ہوا تھا، ایشیا کی تین بہترین ٹیمیں بھی ہمارے گروپ میں ہیں جب کہ ہماری ٹیم ابھی بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور تاجکستان سے میچز سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہمارے پاس بہترین دستیاب کھلاڑی موجود ہیں جب کہ ہمارا ٹارگٹ اس وقت ایشیاکپ کھیلنا ہے۔

کوچ اسٹیفن کونسٹانس نے کہا کہ ہمارے پاس بھی تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہمارا فوکس ایشیاکپ کھیلنا ہے۔ تسلسل کے ساتھ ایشیاکپ اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ کھیلیں گے تو سیکھیں گے جب کہ تسلسل کے ساتھ کھیلنے سے ہی ایک دن ورلڈکپ ضرور کھیلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل : لاہور قلندرز نے ملتان سلطانزکو5 وکٹوں سے شکست دیدی
شاہد آفریدی نے پہلگام حملے پر بلا ثبوت بھارتی الزامات کو افسوسناک قرار دے دیا
پی ایس ایل 10: آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع
ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث پی ایس ایل 10 سے باہر، سعد بیگ ٹیم میں شامل
بابر اعظم کا پی ایس ایل میں 400 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے
پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر