صدر پاکستان آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے زریعے نواب شاہ ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نواب شاہ ائیرپورٹ سے زرداری ہاؤس روانہ ہوگئے ہیں۔
آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد پہلی بار نواب شاہ پہنچے ہیں۔
زرداری ہاؤس نواب شاہ کے ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نواب شاہ میں مختصر قیام کریں گے۔
آصف علی زرداری اپنے والدین کی قبروں پر حاضری کے لیے بالو جا قبا قبرستان بھی جائیں گے۔
آصف علی زرداری کی آمد کے حوالے سے زرداری ہاؤس اور بالو جا قبرستان پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
آصف علی زرداری، زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نواب شاہ میں مختصر قیام کے بعد آج ہی خصوصی طیارے کے زریعے روانہ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News