Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کے لئے پرامید

Now Reading:

پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کے لئے پرامید
پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کے لئے پرامید

پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کے لئے پرامید

عالمی مالیاتی ادارے (ٓآئی ایم ایف) سے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کے لئے پرامید ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کے لئے مذاکرات کا بھی عندیہ دے دیا ہے، قرض کے موجودہ دستیاب کوٹہ میں اضافے کی بھی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پروگرام کے لئے درخواست آئندہ ماہ دی جائے گی، آئی ایم ایف سے باقاعدہ مذاکرات ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے بعد ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے نئے تین سالہ قرض پروگرام کے لئے مذاکرات دو سے تین ماہ جاری رہنے کا امکان ہے، نئے مالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ بجلی گیس ٹیرف میں اضافہ، کاسٹ ریکوری اصلاحات، نئے ٹیکس اقدامات شرائط میں شامل ہیں، مہنگائی میں کمی آنے تک پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ذمہ قرضوں کو پائیدار قرار دے دیا ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لئے ایکسٹرنل فنانسنگ یقینی بنانا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات نظر انداز کردیے گئے ہیں جب کہ آئی ایم ایف 5 سالہ مینڈیٹ لے کر آنے والی نئی مخلوط حکومت سے مذاکرات کے لئے پرعزم ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماضی کے برعکس نئے پروگرام پر عمل درآمد کے لئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے گارنٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
ملکی معیشت کو قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر