Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپالی بیٹسمین نے تاریخ رقم کر دی، ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیئے

Now Reading:

نیپالی بیٹسمین نے تاریخ رقم کر دی، ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیئے

نیپال کے کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کے جارح مزاج بیٹسمین دیپندر سنگھ ایری نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ایک اوور میں 6 چھکے لگا کر مختصر فارمیٹ میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے کرکٹر کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئر کپ میں نیپال کے کرکٹر دیپندر سنگھ ایری نے یہ تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا۔

قطر کے بولر کامران خان نیپالی بیٹر کے بلے کا شکار بنے جن کی بدقسمتی آج آسمان سے باتیں کر رہی تھی، یہ اننگ کا آخری اوور بھی تھا۔

چھکوں کی برسات شروع کرنے سے قبل دیپندر سنگھ ایری 15 گیندوں پر 28 رنز بنا سکے تھے، لیکن جب انہوں نے آخری اوور کی چھ گیندوں کو سامنا کیا تو اس کے بعد ان کے کھاتے میں 21 گیندوں پر 64 رنز کا ہندسہ سج چکا تھا۔

Advertisement

دیپندر سنگھ ایری نے بھارت کے یورواج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کے کلب کو جوائن کر لیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اس سے قبل ایک اوور میں 6 چھکے لگا چکے ہیں۔

نیپالی بیٹر ٹی20 انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر