Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کا پنجاب میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم

Now Reading:

مریم نواز کا پنجاب میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
شادی ہالز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں شادیوں کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیروں، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکریٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی اور اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دی اور صوبے میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

صوبائی کابینہ نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی اصولی منظوری دی، گندم کے چھوٹے کاشت کار کو براہ راست نقد سبسڈی دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا۔

Advertisement

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

صوبائی کابینہ نے اسموگ کے سدباب کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام اور پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے سالانہ کیلنڈر، صوبے میں تعلیم کا معیار اور رسائی پراجیکٹ کے مجوزہ نتائج کے حوالے سے مذاکرات اور یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر