Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: شاہین آفریدی کی شرکت مشکوک

Now Reading:

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: شاہین آفریدی کی شرکت مشکوک

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین شاہ آفریدی کو صرف ایک سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے برطرف کرتے ہوئے سابق کپتان بابراعظم کو دوبارہ قیادت سونپ دی جس کے بعد شاہین آفریدی بورڈ سے ناراض دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت  مشکوک ہے، کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردھم حاصل کرنے کےخ واہش مند ہیں جس کی وجہ سے وہ ابتدائی میچز میں شریک نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نجی مصروفیت کی وجہ سے کاکول اکیڈمی میں ہونے والی ٹریننگ ادھوری چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹی ٹوئںٹی کپتان شاہین آفریدی رواں سال امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کم سے کم میچز کھیل کر خود کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ 3 میچز 18 ، 20اور 21اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز ہوں گے۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر