Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

Now Reading:

ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا .

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز کے ساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ غیر ملکی کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جواٸن کریں گے۔

خیال رہے کہ رولنٹ اولٹمنز ماضی میں بھی قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ اور آصف احمد کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر اور ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

اذلان شاہ ہاکی کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا، ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کے لیے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر