Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبض کی صورت میں یہ آسان سا گھریلو علاج آزمائیں

Now Reading:

قبض کی صورت میں یہ آسان سا گھریلو علاج آزمائیں
قبض

قبض کی صورت میں یہ آسان سا گھریلو علاج آزمائیں

قبض کو کئی بیمایوں کی ماں کہا جاتا ہے ۔ یہ مرض نہ صرف جسمانی بیماریوں کی وجہ  بنتا بلکہ کئی طرح کے نفسیاتی مسائل سے بھی دوچار کر دیتا ہے ۔ کیو نکہ جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے صفائی کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ بیرونی یا اندرونی۔

عام طور پر ایک فرد کو ہفتے میں تین یا اس زیادہ بار آنتوں کی نقل و حرکت اورصفائی کی ضرورت ہوتی ہے یعنی پاخانہ (اسٹول)کا خارج ہونا ضروری ہے جبکہ کچھ افراد دن میں دو سے تین بار اس حاجت کے لئے باتھ روم کا رخ کرتے ہیں ۔

قبض اس وقت ہوتی ہے جب آنتوں میں مادہ سخت ہو جاتا ہے اس کی وجہ پانی کی کمی ، ذہنی تناؤ، ورزش کی کمی یعنی جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا، فائبر کی کمی، جنک فوڈ کا زیادہ استعمال یا کچھ ادویات جن کے اثرات قبض پیدا کر سکتے ہیں۔ بچے، جوان، ضعیف افراد مرد اور خواتین ہر کسی کوعمر کے کسی بھی حصے میں قبض کی شکایت ہو سکتی ہے۔ لیکن ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد میں قبض ہو نے کا تناسب زیادہ ہے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد دائمی قبض میں مبتلا ہیں خاص طور پر ایسی خواتین جو حاملہ ہوتی ہیں۔ یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے، لیکن شکر ہے اس کے لئے کئی گھریلو علاج موجود ہیں جن سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنی زندگی نارمل انداز میں گزار سکتے ہیں۔ انہیں میں سے ایک السی کے بیج ہیں۔

فائبر سے بھر پور غذائیں قبض کا بہترین حل تصور کی جاتی ہیں۔ اور غذا میں فائبر کی مقدار کو بڑھانے کا سب سے آسان طریقہ فلیکس سیڈ یا السی  کے بیج کا استعمال ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ قبض کو دور کرنے کے لیے قدرتی طور پر تیار کیا گیا ہے کیو نکہ یہ چار طرح سے کام کرتا ہے۔

 ول بلسیوچز جوکہ جنوبی کیرولائنا میں معدے کے ماہر ہیں کہتے ہیں کہ السی کے بیج حل پذیر اور غیر حل پذیر فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جسے کوئی بھی شخص قبض کی صورت میں استعمال کرسکتا ہے۔

Advertisement

غیر حل پذیر ریشہ پاخانے کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے، اسے آنتوں کے ذریعے تیزی سے منتقل ہونے میں مدد کرتا ہے، جبکہ حل پذیر ریشہ آنتوں کے باغ کے لیے کسی کھاد کا کام کرتا ہے، اچھے بیکٹیریا کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔

السی کے بیج میں حل پذیر فائبر  کے ساتھ ایک اہم جز جسے میوکیج کہاجاتا ہے یہ پتلا لیس دار مرکب ہوتا ہے جو قبض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے یہ آنتوں میں موجود مواد کو نرم بناتا ہے۔

 پسے ہوئے السی کے بیج  پودوں پر مبنی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو پاخانہ کو نرم کرنے اور قبض سے نجات کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسے دن بھر میں ایک سے دو چائے کے چمچ  کے برابر استعمال کرنے سے قبض سے نجات مل سکتی ہے تاہم السی کے بیج کے ساتھ پانی کی مقدار میں بھی اضافہ کریں تاکہ اس کے بہتر فائدے حاصل کیے جاسکیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
اکثر بچے پڑھائی میں کمزور کیوں ہوتے ہیں؟
پھلوں کے چھلکے صحت کے لئے واقعی فائدے مند ہوتے ہیں؟
دہی کھانے کا درست اور فائدہ مند طریقہ جان لیں!
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر