Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے سے قبل یہ پھل کھائیں، پرسکون نیند کے مزے اڑائیں

Now Reading:

سونے سے قبل یہ پھل کھائیں، پرسکون نیند کے مزے اڑائیں
سونے سے قبل یہ پھل کھائیں، پرسکون نیند کے مزے اڑائیں

سونے سے قبل یہ پھل کھائیں، پرسکون نیند کے مزے اڑائیں

اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جنہیں بے خوابی کا سامنا ہے تو اب اس مسئلے کا مزےدار سا حل حاضر ہے اور وہ ہے نہایت ہی صحت بخش پھل کیلا۔

خوشنما پیلا رنگ لیے یہ پھل اپنے اندر صحت کے حوالے سے بےحد افادیت رکھتا ہے انتہائی زود ہضم ہونے کی بنا اسے اپھارہ کو کم کرنے اور فوری توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتاہے تاہم یہ صحت بخش پھل اپنے مفید اجزاء کی بدولت فوری نیند کے حصول کے لیے ایک غیر مقبول غذا ہوسکتی ہے۔

سونے سے قبل کیلا کھانے سے معیاری نیند لینے میں مدد مل سکتی ہے۔ سلپ چیریٹی جو کہ برطانیہ میں قائم ایک فاؤنڈیشن ہے کے مطابق کیلے میں موجود میگنیشیم اور پوٹاشیم کی اعلیٰ  مقدار تیزی سے نیند لانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، یہ دونوں ہی منرلز پٹھوں کو آرام دہ حالت میں رکھتے ہیں ساتھ ہی ٹرپٹوفن دماغ کو پرسکون رکھنے میں مددفراہم کرتا ہے۔

کیلا نیند کے لیے میلاٹونن کی طرح کام کرتا ہے، جسے بہت سے لوگ بہتر آرام حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement

سلیپ چیریٹی نے دوسرے ان پھلوں کی جانب بھی اشارہ کیا ہے جو نیند لانے والے ہارمون میلاٹونن کی اعلیٰ سطح پیش کرتے ہیں جس میں انگور، ٹارٹ چیری اور اسٹرابیری شامل ہے۔

ان جادوئی پھلوں کے علاوہ، فاؤنڈیشن کی تحقیق میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بادام، پنیر، مچھلی اور ہول گرین سیریلز نیند میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

نیند کے ماہرین نے بہتر نیند میں مدد کے لیے غذائیت سے متعلق کچھ اضافی نکات بھی پیش کیے ہیں، جن میں سونے سے قبل صرف ہلکی غذا لینا، مسالہ دار کھانوں، چاکلیٹ اور زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں سے پرہیز کرنا شامل ہے۔

خوراک کے ساتھ ساتھ، فاؤنڈیشن نے یہ بھی تجویز کیا کہ اسکرین کے وقت کو کم کرنا، آرام دہ سرگرمیوں میں اضافہ کرنا جیسے پڑھنا یا مراقبہ کرنا، نہانا اور اپنے سونے کے کمرے کو ٹھنڈا، اندھیرا اور پرسکون بنانا بھی نیند کو بہتر بنانے میں مدد گارثابت ہوسکتا ہے۔

کیلے میں موجود غذائی اجزاء کی ایک طویل فہرست نہ صرف آپ کی نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے بلکہ اس میں موجود پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 6، فائبر فوری توانائی بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Advertisement

خاص طور پر، پوٹاشیم بلڈ پریشر کو توازن میں رکھ کر ہائی بلڈ پرییشر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

کیلے میں پروٹین کم اور چربی نہیں ہوتی، لیکن یہ کاربوہائیڈریٹ، پانی، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ امریکی محکمہ زراعت کے فوڈ ڈیٹا سینٹرل کے مطابق، ایک درمیانے کیلے میں 1 گرام پروٹین، 29 گرام کاربوہائیڈریٹ، 3 گرام فائبر اور 112 کیلوریز ہوتی ہیں۔

کیلے کے بہترین فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ ان میں غذائی ریشہ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔ پکٹین کیلے میں پایا جانے والا ایک ریشہ ہےجو پکے اور کچے کیلے دونوں میں پایا جاتا ہے، یہ قبض کو دورکرنے میں مدد کر سکتا ہے ، اور بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو ممکنہ طور پر کم کر سکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر