Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھی آدھی رات میں جاگنے کے بعد دوبارہ سو نہیں سکتے؟ تو اس کی وجہ اور حل بھی جان لیں

Now Reading:

کیا آپ بھی آدھی رات میں جاگنے کے بعد دوبارہ سو نہیں سکتے؟ تو اس کی وجہ اور حل بھی جان لیں
کیا آپ بھی آدھی رات میں جاگنے کے بعد دوبارہ سو نہیں سکتے؟ تو اس کی وجہ اور حل بھی جان لیں

کیا آپ بھی آدھی رات میں جاگنے کے بعد دوبارہ سو نہیں سکتے؟ تو اس کی وجہ اور حل بھی جان لیں

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کبھی کبھار آدھی رات میں جاگنے پر دوبارہ سونے کے لیے خاصی کوششیں کرتے ہیں اور اس طرح انہیں صبح بیدارہونے پر دن بھر کے معمولات کو انجام دینا مشکل ہوجاتا ہے۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں، 17 فیصد سے زیادہ بالغ افراد کو رات جاگنے پر دوبارہ سونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاکٹر بیکان لوو، جو کہ سان فرانسسکو کے نیند کے ماہر اور لومس ٹیک کے سی ای او ہیں اور جنہوں نے صحت مند نیند کو فروغ دینے کے لیے ایک اسمارٹ سلیپ ماسک تیار کیا ہے، نے رات نیند سے بیدار ہونے کی کچھ وجوہات اور علاج بتائے ہیں۔

لوو کے مطابق نیند میں خلل کے کچھ عام وجوہات میں تناؤ اور اضطراب، تکلیف یا درد،  ماحولیاتی رکاوٹیں جیسے شور، حرکت، یا بہت زیادہ گرم یا بہت ٹھنڈا درجہ حرارت شامل ہیں۔

نیند کے مسائل جیسے کہ نیند کی کمی یا بے خوابی اور ریسٹ لیس لیگ سنڈروم رات کے وقت جاگنے کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

اسی طرح جسم کے قدرتی نیند کے چکر میں خلل بھی نیند کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

رات نیند سے جاگنے پر کیا کریں

اس حوالے سے لووکا کہنا ہے کہ جب آدھی رات میں آپ کی آنکھ کھل جائے تو کوشش کریں کہ بستر پر ہی رہیں، آرام کرنے کی کوشش کریں، اور دیکھیں کہ کیا آپ دوبارہ سو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ایسی تکنیکوں کو آزمائیں جو آپ کو آرام دہ محسوس کرانے میں مفید ثابت ہوں جیسے سانس لینے کی مشقش۔

لوو نے مزید کہا کہ اگر آپ 10 یا 15 منٹ کے بعد دوبارہ سو نہیں سکتے، تو یہ وقت بستر سے اٹھنے کا ہے۔

گھر میں کسی پُرسکون اور آرام دہ جگہ پر جانے کی کوشش کریں، جیسے صوفے، اور ایک پرسکون، کم محرک سرگرمی میں مشغول رہیں، جیسے کتاب پڑھنا یا کوئی پرسکون سرگرمی کرنا، جب تک کہ آپ کو دوبارہ نیند نہ آنے لگے۔

Advertisement

ان غلطیوں سے بچنے کی کوشش کریں

لوو کا کہنا ہے کہ اگرآپ جاگ جاتے ہیں تو فون کے استعمال سے گریز کریں اس طرح آپ کو دوبارہ نیند نہیں آئے گی رات جاگتے رہنے کی یہ سب سے عام غلطی ہے چاہے وقت جاننے کے لیے ہی فون کو کیوں نہ دیکھا جائے۔

آدھی رات کو جاگنا آپ کے جسم کی اندرونی گھڑی کا آپ کے نیند کے شیڈول کے مطابق نہ ہونے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیند کے لیے دو اہم عوامل کام کرتے ہیں ان میں سے پہلا رات کے وقت دن بھر کام کی تھکن کی وجہ  سے جسم کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے یہ ایک دباؤ کی طرح ہوتا ہے جو سونے میں مدد دیتا ہے جبکہ دوسرا  رات میں جسم کی اندرونی گھڑی، جسے سرکیڈین سگنلنگ کہا جاتا ہے، نیند کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement

لوو نے کہا کہ رات کی پرسکون نیند کے لیے یہ دونوں عوامل مل کر کام کرتے ہیں۔ لیکن اگر نیند کا دباؤ سرکیڈین سگنل کے مکمل طور پر شروع ہونے سے پہلے ختم ہوجاتا ہے، تو یہ رات کو جاگنے کا باعث بن سکتا ہے۔

اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ رات کے وقت کیوں جاگ رہے ہیں، تو آپ اپنی اندرونی گھڑی کو ایڈجسٹ کرنے پر غور کر سکتے ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ آیا اس سے ان رکاوٹوں کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اپنے سرکیڈین تال کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ہر روز ایک ہی وقت پر جاگنا، کھانے کے اوقات میں تبدیلی کرنا، میلاٹونین سپلیمنٹس لینا، دن کے مختلف اوقات میں ورزش کرنا، اور صبح کے وقت معتدل مقدار میں کیفین کا استعمال شامل ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر