Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹ میں درد کی شکایت پر ڈاکٹرز کا خاتون کے لیے حیران کن انکشاف

Now Reading:

پیٹ میں درد کی شکایت پر ڈاکٹرز کا خاتون کے لیے حیران کن انکشاف
پیٹ میں درد کی شکایت پر ڈاکٹرز کا خاتون کے لیے حیران کن انکشاف

پیٹ میں درد کی شکایت پر ڈاکٹرز کا خاتون کے لیے حیران کن انکشاف

گزشتہ دنوں طبی تاریخ میں ایک اہم واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے پیٹ بڑھنے اور اس میں شدید درد کے ساتھ اپھارہ کا کئی روز تک سامنا کیا۔جب انہوں اس کیفیت کو برداشت کرنے کے بعد معالج سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ 23 ہفتوں کی حاملہ ہے اور یہ عام حمل نہیں ہے بلکہ جنین بچہ دانی سے باہر موجود ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون کو اس وقت اپنی زندگی میں ایک جھٹکا لگا جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ وہ 23 ہفتوں کی حاملہ ہیں اور اس کے معدے  اور آنتوں کے درمیانی جگہ پر ایک بچہ پرورش پارہا ہے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی اس منفرد کیس اسٹڈی کے مطابق، خاتون نے پیٹ میں شدید درد اور بڑھنے اور پھولنے کے کئی دن بعد طبی علاج کی کوشش کی۔ تب طبی ماہرین نے معدے کا اسکین کیا تو انکشاف ہوا وہ 23 ہفتوں کی حامہ ہیں ان کے ایبڈومنل کیویٹی میں ایک بچہ پرورش پارہا ہے یہ حمل اپنی نوعیت کا ایک منفرد حمل ہوتا ہے اور بہت ہی کم عمل میں آتا ہے۔

 

Advertisement

اس طرح کے حمل کو ایبڈومنل ایکٹوپک پریگننسی کہاجاتا ہے جس میں ایک فرٹیلائزڈ انڈا بچہ دانی کے بجائے اس کے باہر کہیں بھی پرورش پاتا ہے تاہم یہ حمل جس میں بچہ ایبڈومنل کیویٹی میں پرورش پاتا ہے تو یہ ایکٹوپک حمل کے تقریباً 1فیصد میں ایسا ہوتا ہے۔

ایکٹوپک حمل تمام عام حمل میں 2 فیصد سے بھی کم ہوتے ہیں اور زیادہ عام طور پر فیلوپین ٹیوبوں میں ہوتے ہیں۔

اس طرح کا حمل ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرہ ہوتا ہے اور اس دوران کئی پیچیدگیاں جنم لی سکتی ہیں، اور ایسی صورت میں شاذ و نادر ہی بچہ بچتا ہے۔

بچے 24 ہفتوں کے حمل کے بعد اس قابل ہوتے ہیں ان کی پیدائش کی جاسکے، لیکن ان کی زندہ رہنے کی شرح صرف 60 سے 70 فیصد تک ہوتی ہے۔ تاہم، 28 ہفتوں میں، زندہ رہنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں، تقریباً 80سے 90 فیصد۔

کیس اسٹڈی کے مطابق، ان تمام ممکنہ پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جس میں ہیمرج یا جنین کی موت بھی شامل ہے ماں کو فرانس کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معجزانہ طور پر

Advertisement

29 ہفتوں میں بچے کی پیدائش کامیابی سے کر دی اور اسے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا۔ بچے کی پیدائش کے تقریباً تین ماہ بعد بچہ اور ماں دونوں کو ڈسچارج کر دیا گیا، اور اب وہ دونوں صحت مند ہیں۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر