Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیس کی دہائی میں نیند کی خرابی مستقبل میں ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

Now Reading:

تیس کی دہائی میں نیند کی خرابی مستقبل میں ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق
تیس کی دہائی میں نیند کی خرابی مستقبل میں ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

تیس کی دہائی میں نیند کی خرابی مستقبل میں ذہنی امراض کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

اگر آپ کی عمر کی تیس یاچالیس برس ہے اور آپ اس عمر میں نیند کی خرابی جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تو اگلے دس سال بعد یہ خرابی نہ صرف مزید بڑھ جائے گی بلکہ اس سے آپ کی اکتسابی، دماغی اور ذہنی صلاحیت شدید متاثر ہوگی۔

نیند کی اہمیت اور افادیت پر ایک اور اہم تحقیق سامنے آئی ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ 30 یا 40 سال کی عمر کے ہیں یا 40 سے 49 سال کی عمر تک جاتے ہیں اور اس دوران آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے یا آپ اچھی اور میعاری نیند نہیں لے پاتے تو آپ اگلے دس اس کا خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

کیونکہ اس کے نتیجے میں آپ کی ذہنی صلاحیت تیزی سے کم ہونے کے ساتھ اکتسابی اور دماغی افعال بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

یہ مطالعہ کہتا ہےکہ اگرچہ 40 یا 50 سال کے بعد دماغی صلاحیتوں میں بتدریج کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ بڑھتی جاتی ہے لیکن 30 یا 40 برس کے افراد اگر اپنی نیند کا خیال نہیں رکھتے تو یہ خطرہ نہ صرف بڑھ جاتا ہے بلکہ اس کی رفتار دگنا ہوسکتی ہے۔ یعنی کہ عام حالات کے مطابق اگر آپ کے اکتسابی اور ذہنی صلاحیت متاثر ہوتی ہے تو اس سے دوگنا رفتار سے یہ خرابی بڑھ سکتی ہے۔

اگرچہ یہ ایک چھوٹی سی تحقیق ہے لیکن جوکہ سال 2000 کے آس پاس شروع کی گئی تھی جس میں 30 سے 49 برس کے سینکڑوں افراد کو شامل کر کے ان کی نیند کا جائزہ لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نیند کا یہ جائزہ ایک مہینے میں چھ راتوں کے حساب سے لیا گیا اور اس کے بعد سال 2016 اور 2017  تک یعنی کہ تقریباً دس سال کے بعد ان تمام افراد کے دماغی افعال کا جائزہ لیا گیا اور انہیں فالواپ کے لیے بلایا گیا۔

Advertisement

اس دوران مختلف ٹیسٹ دیکھے گئے کہ وہ ردعمل کیسے دیتے ہیں، دماغ کی پروسیسینگ کیسے ہوتی ہے، جائزے تک وہ کیسے پہچتے ہیں اور کسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے کتنے طریقے استعمال کرتے ہیں۔

یہ تحقیق جنرل آف امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی میں شائع ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جن افراد کی نیند 30 اور 40 سال کے عشرے میں شدید متاثر تھی تو اس طرح آگے چل کر ان کی دماغی اکتسابی صلاحیت دگنی متاثر ہوئی، ماہرین نے زور دیا کہ اس عمر میں اپنی نیند کا خیال رکھیں اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر