Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے دنیا کی سب سے بڑی لالٹین بنانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

Now Reading:

چین نے دنیا کی سب سے بڑی لالٹین بنانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
چین نے دنیا کی سب سے بڑی لالٹین بنانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

چین نے دنیا کی سب سے بڑی لالٹین بنانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

وسطی چین کے صوبہ ہینان کے شہر لوویانگ میں دنیا کی سب بڑی لالٹین کی رونمائی کر دی گئی ہے جسے پیونی پویلین کے خوبصورت باغ کی زینت بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس یعنی 2024 ڈریگن کا سال ہے، جبکہ چین کا شہر لوویانگ ماضی میں ایک خاص اہمیت کا حامل رہا ہے اور یہ ایک وقت تک چینی تہذیب میں 13 خاندانوں کا ایک قدیم دارالحکومت، جبکہ اس علاقے کا علامتی پھول پونی تھا۔

چین میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی لوویانگ کے میلے کا آغاز ہوگیا ہے اور اسی دوران، چین میں تاریخی پیونی پویلین میں ایک دیوہیکل پیونی پھولوں کی لالٹین سجا دی گئی ہے جس نے دنیا کی سب سے بڑی لالٹین کا  گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

اس زبردست پیونی لالٹین کی لمبائی 45.03 میٹر، چوڑائی 19.7 میٹر، اونچائی 24.84 میٹر، اوروزن 45 ٹن ہے جو کہ کسی بھی فائر انجن سے زیادہ ہے۔

Advertisement

لالٹین 8 منزلہ عمارت کی اونچائی کے برابر ہے جبکہ اس کی چوڑائی 100 کھڑے ہوئے بالغ افراد کی لمبائی کے برابر ہے، اور اس میں روشنی کے لیے 53,000 سے زیادہ مختلف آلات نصب ہیں۔

یہ خوبصورت شاہکار 200 ماہر کاریگروں نے ہاتھ سے تیار کیا ہے، جو شہر کے سرکاری پھول سے مشابہت رکھتا ہے۔جس میں 36 پنکھڑیوں کو جوڑ کر پونی پھول کی شکل دی گئی ہے۔

لالٹین کے بڑے سائز کی وجہ سے، اس کی تعمیر میں کافی مشکلات پیش آئیں ایک بیرونی پنکھڑی کا وزن 800 کلوگرام ہے، جس کی لمبائی 10 میٹر (32 فٹ 9 انچ) سے زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر