Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا سب سے ہلکا ہینڈ بیگ جس کا وزن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

دنیا کا سب سے ہلکا ہینڈ بیگ جس کا وزن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
دنیا کا سب سے ہلکا ہینڈ بیگ جس کا وزن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا کا سب سے ہلکا ہینڈ بیگ جس کا وزن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

یہ حیران کن خبر فرانس سے آئی جہاں ایک فرانسیسی فیشن برانڈ کوپرنی نے حال ہی میں دنیا کا سب سے ہلکا ہینڈ بیگ متعارف کروایا ہے جس کا وزن صرف 37 گرام ہے کیونکہ یہ 99 فیصد ہوا پر مشتمل ہے۔

واضح رہے یہ بیگ ٹھوس مواد اور ایروجیل سے بنے اپنے ہی مشہور سوائپ بیگ کے ایک منفرد ورژن ہے جسے ایئر سوائپ کا نام دیا گیا۔

کوپرنی ہر سال اپنے مقبول سوائپ بیگ کو ایک منفرد شاہکار کی صورت میں دوبارہ تیار کرتا ہے۔ گزشتہ برس انہوں نے اسی بیگ کا ہزاروں سال پہلے زمین پر گرنے والے ایک پتھر پر ہاتھ سے کھدائی کر کے ایک میٹورائٹ ورژن پیش کیا تھا۔

تاہم رواں برس ان کا پروجیکٹ گزشتہ برس کی طرح چونکا دینے والا ہے۔اس بار فرانسیسی برانڈ نے یونانی محقق اور بصری آرٹسٹ لوننس مائیکل لوڈیز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ ایروجیل نامی انقلابی مواد سے دنیا کا سب سے ہلکا ہینڈ بیگ تیار کیا جا سکے۔ مائیکل نے اس انتہائی ہلکے مواد سے  27 x 16 x 6 سینٹی میٹر کا ہینڈ بیگ تیار کیا ہے جس کا وزن صرف 37 گرام ہے۔

Advertisement

سلیکا ایرجیل دنیا کا سب سے ہلکا ٹھوس مواد ہے، کیونکہ یہ 99 فیصد ہوا اور 1فیصد شیشہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسے ایک خاص عمل کے ذریعے سٹینلیس اسٹیل کے سانچے میں تیار کیا جاتا ہے، جو مخصوص درجہ حرارت اور دباؤ کو استعمال کرتے ہوئے مائعات کو شیشے میں تبدیل  کردیتا ہے۔

اگرچہ نازک دکھائی دینے والا یہ ایرجیل اتنا نازک نہیں ہے جتنا یہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ اپنے وزن سے 4,000 گنا زیادہ دباؤ اور 1,200 ڈگری سیلسیس تک گرمی کو برداشت کر سکتا ہے۔

کوپرنی نے اس ایئر سوائپ بیگ کو پیرس فیشن ویک کے دوران متعارف کرایا ہے جس کے بعد سے اب تک  یہ فیشن کی دنیا میں زیر بحث ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر