Advertisement
Advertisement
Advertisement

آلو کا گودا، کچا دودھ اور پودینے کا ماسک، آزمائیں اور اپنا حسن نکھاریں

Now Reading:

آلو کا گودا، کچا دودھ اور پودینے کا ماسک، آزمائیں اور اپنا حسن نکھاریں

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ خواتین کے حسن کا راز ان کے باورچی خانے میں ہی چھپا ہوتا ہے۔ بس ان چیزوں کے درست استعمال کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔

چکنی جلد کیلئے پودینے کا ماسک 

جن خواتین کی جلد چکنی اور چہرے پر دانے ہوتے ہیں وہ پودینے کا استعمال کرتی ہیں۔ پودینے کی تاثیر ٹھنڈی اور اینٹی بیکٹیریل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ دانے کم کر کے جلد کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔ چکنائی جذب کر کے رنگت بھی نکھارتا ہے۔

کچا دودھ

نہانے سے پہلے کچے یا پھر پھٹے ہوئے دودھ کا مساج بالوں کی چمک بحال کرتا ہے اور ان کی جڑیں مضبوط بناتا ہے۔

Advertisement

نمک سے جلد کا حسن بڑھائیں

جسم پر روزانہ لاکھوں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں خلیات ٹوٹتے ہیں اور نئے بنتے ہیں۔ مردہ خلیات جلد کے اوپر میلے پن کا تاثر دیتے ہیں۔ سمندری نمک ان خلیات کو نکالنے کے لئے بہترین ہے۔

منہ دھونے سے پہلے ہفتے میں دو بار ذرا سے سمندری نمک سے جلد کی صفائی کریں۔ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کو صاف ستھرا کردیں گی۔

رنگت نکھارنے اور حلقے دور کرنے کے لئے

آلو کا رس حلقے دور کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ آلو کو پتلا کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں اس سے آنکھوں کے گرد سیاہ جلد اور تھکن دور ہوگی۔

رنگت نکھارنے کے لئے آلو کے رس کا مساج چہرے اور ہاتھ پاؤں پر کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر