
اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ اسکن کو بہتر بنانے کے لئے نائٹ کریم آپ کو بھرپور فائدہ دے تو اپنی جلد کے حساب سے یہ کریم خود ہی بنا لیں اور استعمال کریں۔
طریقہ:
آئلی جلد کے لئے:
ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین اور ایک چمچ خشک دودھ کا پاؤڈر مکس کریں اور اس کو لوشن کی طرح بنا کر کسی بوتل میں رکھ لیں۔
اس کو روزانہ رات کو لگائیں اور صبح اٹھ کر پانی سے منہ دھو لیں۔
خشک جلد کے لئے:
ایک لیموں کا رس، ایک چمچ گلاب کا عرق، ایک چمچ گلیسرین، ایک چمچ لیکوئیڈ دودھ اور آدھا چمچ انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں اور جلد پر لگا کر سو جائیں پھر صبح نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔
اس کو بنا کر کسی بوتل میں نہ رکھیں بلکہ روزانہ بنائیں اور روزانہ جلد پر لگا لیں کیونکہ انڈے کی زردی ایک دن بعد اثر نہیں دکھا سکے گی۔
فائدہ:
یہ نائٹ کریم آپ کی جلد کو موائسچرائز رکھے گی، آئلی جلد کا اضافی آئل کنٹرول کرنے اور خشک جلد کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دے گی۔
اس میں شامل لیموں، گلیسرین اور دودھ آپ کی اسکن ٹون کو بھی بہتر کریں گی ساتھ ہی یہ پیپ والے دانوں کا پس نکالنے میں بھی بہتر کام کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News