Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئیے! ناخنوں کو خوبصورت اور مضبوط بنانے کے کچھ آسان طریقے

Now Reading:

جانئیے! ناخنوں کو خوبصورت اور مضبوط بنانے کے کچھ آسان طریقے

ناخنوں کو کیسے مضبوط بنایا جائے یا ہاتھوں کی حفاظت کیسے کی جائے یہ ہم چھوٹی چھوٹی ٹپس سے سیکھیں گے۔

پانی کا استعمال

اپنی جلد، اپنے جسم، اور اپنے ہاتھ پیروں کو دلکش اور حسین بنانے کے لئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

پانی زیادہ پئیں اوراپنے جسم کو تروتازہ رکھیں۔ پانی کی کمی سے جلد کی نمی ختم ہو جاتی ہے اور جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ اور ناخن بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔

لیموں

Advertisement

ایک لیموں کا رس نکال کر اس میں ناخن ڈبو کر بیٹھیں، 15 سے 20 منٹ یہ عمل کریں یا پھر لیموں کاٹ کر اپنے ہاتھوں اور ناخنوں پر ملیں اس کے بعداسے نیم گرم پانی سے دھو لیں اور اوپر سے کوئی اچھی کریم یا لوشن لگالیں۔

سرسوں کا تیل

اپنے ہاتھ دھوکر ان پر نیم گرم سرسوں کے تیل سے مالش کریں دس منٹ تک مالش کریں ناخنوں پر بھی اچھی طرح ملتی رہیں. اس سے دوران خون بڑھے گا اور ناخن مضبوط ہوں گے ۔

زیتون کا تیل

اپنے ناخنوں کو 15 سے 20 منٹ تک زیتوں کے تیل میں ڈبو کر رکھیں اور اندر ہی ناخن رکھتے ہوئے مالش کرتی رہیں۔

اس سے ناخن گلابی بھی ہوں گے اور ان میں مضبوطی بھی آئے گی۔ یہ عمل ہفتے میں تین دفعہ دہرائیں۔

Advertisement

بادام کا تیل

بادام کا تیل حسن کے نکھار کے لئے بہت اہم ہے۔ زیادہ تر بیوٹی پروڈکٹس میں یہ استعمال ہوتا ہے۔روغن بادام اور دودھ کی مالش کرنے سے ناخنوں میں چمک آتی ہے وہ صحت مند اور مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ بھی ہفتے میں 3 دفعہ لگانا کافی ہوتا ہے۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل بھی انسانی جسم کے لئے بہترین ہے اس کو کھانے میں استعمال کرنا بھی بہت مفید ہے اور لگانا بھی فائدے مند ہے۔

یہ ناخنوں کا پیلا پن دور کرکے ان کو گلابی بناتا ہے۔ ناریل کے تیل سے ہاتھوں اور ناخنوں پر مالش کے بعد اس کو کسی روئی یا نرم کپڑے سے صاف کرلیں پھر اس پر لیموں کا چھلکا رگڑ لیں۔

Advertisement

اس سے ہاتھ اور ناخن خوبصورت اور مضبوط ہو ں گے۔ ہفتے میں دو سے تین دفعہ یہ عمل کرنا کافی ہے۔

پٹرولیم جیلی

پٹرولیم جیلی بھی ناخنوں کی چمک اور مضبوطی کے لئے بہت عمدہ ہے۔ اس کا ناخنوں پر نرمی سے مساج ناخنوں کو چمکدار اوردلکش بناتا ہے،ناخنوں اور ہاتھوں کے کھردرے پن کو ختم کر کے ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر