
آج ہم لائے ہیں گھر میں بہترین فیشل کرنے کا طریقہ جس سے آپ کا مرجھایا ہوا چہرہ بالکل کھل جائے گا۔
کلینزنگ
1 چمچ بیسن میں تھوڑا سا پانی (عرقِ گلاب یا دودھ بھی ملا سکتے ہیں جو آپ کو بہتر لگے اپنی سکن کیلیئے) ملا کر لیکویڈ پیسٹ بنالیں اور اس سے اپنے پورے چہرے کی اچھی طرح سے کلینزنگ کرنے بعد سادے پانی سے منہ دھو لیں۔
اس سے چہرے پر موجود دھول مٹی، چکنائی اور ڈیڈ سیل وغیرہ صاف ہوجائیں گے۔
چہرے کے مردہ خلیوں اور پگمنٹیشن کیلئے
1 آلو کو دھو کر کاٹ لیں اور اسے گرینڈ کر کے اسکا پیسٹ بنالیں، اب اسے چہرے پر لگا کر اچھے سے مساج کریں۔ یہ آپ کی اسکن پر موجود کالے دھبوں، مردہ خلیوں اور پگمنٹیشن کیلیئے بہترین ہے۔
بلیک اور وائٹ ہیڈز کیلئے
جن لوگوں کی اسکن تھوڑی موٹی ہوتی ہے ان کے چہرے پر موجود بلیک ہیڈز یا وائٹ ہیڈز آسانی سے نہیں نکلتے۔
انھیں کرنا یہ ہے کہ جب چہرے پر لگا آلو کا پیسٹ سوکھ جائے تو، ایک پیالے میں 1 چمچ چاول کا آٹا لے کر اس میں تھوڑا سا پانی (عرقِ گلاب یا دودھ بھی ملا سکتے ہیں جو آپ کو بہتر لگے اپنی سکن کیلیئے) ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے بلکل ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر لگا کر مساج کریں پھر سادے پانی سے منہ دھو لیں۔
فیس ماسک
آدھا چمچ پھٹکری کے پاؤڈر میں تھوڑا سا عرقِ گلاب ملا کر اچھے سے مکس کرلیں، اور اسے اپنے منہ پر لگا کر 3 منٹ تک چھوڑ دیں اس کے بعد منہ دھو لیں۔
موسچرائزنگ
اس پورے طریقہ کار کے بعد اپنی جلد کو سکون دینے کے لئے لازمی اسے موسچرائز کریں، اس کے لئے آپ کوئی بھی موسچرائزر استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کو سوٹ کرتا ہو یا پھر ایلوویرا جیل کو اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں وہ بھی ایک بہترین موسچرائزر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News