Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیلے کا چھلکا، حسن کا خزانہ

Now Reading:

کیلے کا چھلکا، حسن کا خزانہ

چہرے پر جھائیاں یا جھریاں ہوں، یا پھر انکھوں کے گرد  ہلکے ان سب ہی کو آپ بہت آسان اور سستے طریقے سے دور کر سکتے ہیں، وہ بھی صرف کیلوں کے چھلکوں سے۔

اس آرٹیکل میں جانتے ہیں کہ کیسے صرف کیلے کے چھلکوں کو استعمال کرکے ہم چہرے کے حسن میں کسی بھی قسم کے خرچے کے بغیر اضافہ کر سکتے ہیں۔

کیلے کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد

• کیلے کا چھلکا لیں اسے چہرے پر خوب اچھی طرح رگڑیں، اس سے آپ کی جلد صاف ہوگی، اور کھلے مسام اور گڑھیں دور ہوں گے۔

• کیلے کے چھلکے پر چینی کا پاؤڈر چھڑک کر اس سے چہرے کا آہستہ آہستہ اسکرب کریں، گہرائی سے جلد صاف ہوگی، مساموں سے گندگی دور ہوگی، رنگت نکھرے گی اور دھبے دور ہوں گے۔

Advertisement

• ایک کیلے کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹیں، اس کو انڈے کی زردی میں ڈپ کریں، اب اس کو آنکھوں پر رکھ لیں، اس سے آنکھوں کے گرد موجود سیاہ ہلکے باآسانی دور ہوں گے۔

• کیلے کے چھلکے کا ایک ٹکڑا لیں، اسے دانتوں پر روزانہ 3 منٹ تک ملیں دانت چمک جائیں گے۔

• اگر آپ کے چمڑے کے جوتوں پر نشانات پڑ گئے ہیں تو اس پر کیلے کا چھلکا رگڑیں نشانات اور دھبے دور ہو جائیں گے۔

• جسم کے کسی حصے پر چوٹ لگنے کے بعد کھرنٹ جم گئی ہے، تو اسے بنا درد کے دور کرنے کے لئے اس پر کیلے کا چھلکا رگڑیں، اور آدھے گھنٹے کے لئے اس سے لپیٹ کر رکھیں، چوٹ پر جمنے والی کھرنٹ نکل آئے گی۔

Advertisement

• اگر آپ اپنی جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو کیلے کے چھلکے پھینکنے کے بجائے اس سے جلد کا مساج کریں۔

• چہرے سے دانے اور دھبے دور کرنا چاہتے ہیں تو کیلے کے چھلکوں سے چہرے کا آہستہ آہستہ مساج کریں، دانے دور ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر