
آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں ایک ایسے ابٹن کے بارے میں بتا رہے ہیں ، جس کے استعمال کے بعد خواتین کو نکھری جلد کے لئے کسی مصنوعی سہارے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ابٹن بنانے کا طریقہ
آدھا کپ بیسن لیں، دو کھانے کے چمچ ہلدی، آدھا کپ ٹماٹر کا رس اور دو لیموں کا رس نکال لیں۔
ان تمام چیزوں کو پلاسٹک یا شیشے کے ڈبے میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔
استعمال کا طریقہ
صبح اٹھ کر بنائے ہوئے ابٹن سے ایک چمچ ابٹن نکال کر چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں اور سوکھ جانے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
رات کو سونے سے پہلے بھی اسی طریقے سے چہرہ اور ہاتھ صاف کریں۔
ابٹن کس طرح رنگت نکھارتا ہے؟
ٹماٹر جلد میں کولاجن یعنی وہ عنصر بڑھاتا ہے جس سے جلد زیادہ عرصے تک جوان رہتی ہے اس کے علاوہ دھوپ کے اثرات دور کرتا ہے، مردہ خلیات صاف کرتا ہے اور جلد کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔
لیموں بلیچنگ ایجنٹ کی طرح رنگت کا گورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ اس میں اینٹی بیکٹیریل اجزاء ہوتے ہیں جو دانے اور چہرے کی فالتو چکنائی کو ختم کرتے ہیں۔
ہلدی اور بیسن بھی رنگ کو گورا بنانے میں کافی تیزی سے کام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ابٹن میں صدیوں سے ان چیزوں کا استعمال ہوتا آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News