Advertisement
Advertisement
Advertisement

مضبوط بالوں کیلئے پارلر سے مہنگے ٹریٹمنٹس نہ کروائیں، یہ ٹوٹکے آزمائیں

Now Reading:

مضبوط بالوں کیلئے پارلر سے مہنگے ٹریٹمنٹس نہ کروائیں، یہ ٹوٹکے آزمائیں

لمبے، گھنے، سلکی اور مضبوط بالوں کی خواہشمند خواتین خوبصورت بالوں کے لیے پارلر سے مہنگے ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں جن کے نتائج تسلی بخش اور زیادہ پائیدار نہیں ہوتے۔

آج ہم آپ کو ایسے گھریلو ٹو ٹکے بتا رہے ہیں جن کی بدولت چند ہفتوں میں ہی بالوں کی لمبائی میں واضح طور پر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

آملہ کے فوائد اوراستعمال

بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے آملہ کا استعمال کئی دہائیوں سے کیا جا رہا ہے جس کے نتائج بھی بہترین سامنے آتے ہیں۔

 وٹامن سی سے بھر پور آملہ کے استعمال سے بالوں کی افزائش کے عمل میں تیزی آتی ہے۔

Advertisement

آملہ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ بالوں کی افزائش کے لیے لازم ملزوم ہارمونز کی افزائش میں مدد فراہم کرتا ہے۔

آملہ

آملہ پیس کر بالوں میں لگانے سے ڈائے اور اسٹریٹنر کے استعمال سے متاثر بالوں کو صحت مند ہونے میں مدد ملتی ہے۔

آلو کا استعمال

آلو کا رس ، اس سے بال صحت مند اور تیزی سے لمبے ہوتے ہیں۔

آلو کارس نا صرف بالوں کی افزائش کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ روکھے، بے جان بالوں کا علاج بھی ہے۔

Advertisement

آلو وٹامن اے، بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ یہ وٹامنز بالوں کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں ۔

 دو سے تین آلوؤں کا رس نکال کر اس میں ا یک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملاکر بالوں پر لگائیں اور 30 منٹ بعد بال دھو لیں۔

پیاز کا رس اور استعمال

پیاز تقریبا روزانہ ہر قسم کے کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔

کھانوں کے علاوہ پیاز کے خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی بے شمار استعمال ہیں، جیسے پیاز بالوں کی لمبائی بڑھانے کا نہایت عمدہ ذریعہ ہے، سلفر سے بھر پور پیاز کے رس کے استعمال سے بالوں کی لمبائی تیزی سے بڑھتی ہے۔

Advertisement

پیاز

دو پیازوں کا رس نکال کر اس کا بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک اسپرے کر لیں، 5 منٹ کے لیے اب اس سے مالش کریں اور 1 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، بعد ازاں بالوں کو کسی اچھے سے شیمپو سے دھو لیں۔

انڈا بالوں کی بہترین نشوونما کیلئے ضروری

پروٹین سے بھر پور انڈے میں بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے ضروری وٹامنز اور منرلزپائے جاتے ہیں۔

ایک سے دو انڈوں کی سفیدی لیں اب اس میں ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد ملا کر بالوں کی جڑوں میں مالش کریں اور بالوں کو 30 منٹ کے لیے باند ھ دیں، اس کے بعد بال شیمپو کر لیں۔

Advertisement

بالوں کی صحت برقرار رکھنے اور لمبائی بڑھانے کے لیے ان سستے،کار آمد گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر