Advertisement
Advertisement
Advertisement

سفید بالوں کو جڑ سے ختم کرنا ممکن؟ مگر کیسے

Now Reading:

سفید بالوں کو جڑ سے ختم کرنا ممکن؟ مگر کیسے

ویسے یہ جان لیں کہ بالوں کا سفید ہونا یا قدرتی رنگ ختم ہوکر سفید ہوجانا ایک قدرتی عمل ہے جس کا سامنا عمر بڑھنے پر ہر ایک کو ہوتا ہے۔

انسان کے بال عموماً 35 سال کی عمر کے بعد تقریباً سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس کا آغاز نوجوانی میں بھی ممکن ہے آج کل ان مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بالوں کی سفیدی روکنے کیلئے زنک کا استعمال بہت ضروری ہے یہ زنک ہمیں مچھلی، آم اورآلوچے سے وافر مقدار میں ملتا ہے، اس کے علاوہ بیر میں بھی زنک کی کافی مقدار ہوتی ہے۔

چھوٹے بچوں کے بال اگر سفید ہونے لگیں تو انہیں زنک کا سیرپ پلانا چاہیے، دس سال سے زائد عمر کے بچوں کو دن میں ایک بار ایک چائے کا چمچ پلاسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتی ہے، اس لیے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں، چینی کا استعمال کم کرکے بالوں کو سفید ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

Advertisement

بالوں کےلئے بہترین تیل

آدھا گلاس پانی میں دس نیم کے پتے اچھی طرح گرم کرلیں اس کے بعد لیونڈر آئل کے پانچ قطرے ڈال لیں، اگر یہ نہ ملے تو بادام کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد روز میری کے دو چمچ اس میں اور شامل کرلیں اور چار یا پانچ چھوٹی الائچی کے دانے اور 25 سے 30عدد لونگ ڈالیں اس کے ساتھ تیز پات کے چند پتے بھی ڈال لیں۔

یہ بھی پڑھیں: سفید بالوں کو قدرتی طور پررنگنے کے لئے اس جز کا استعمال کریں

Advertisement

جب پانی میں ابال آجائے تو سوتی کپڑے سے اس پانی کو چھان لیں اور اس پکڑے کی پوٹلی بنا کر اسی پانی میں ہلکا سا ڈبوئیں اور بالوں کی جڑ سے لے کر نوک تک لگائیں۔

یہ تیل لگانے کے زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے بعد نہا سکتے ہیں، یہ عمل تین مہینے تک کریں، اس نسخے کو بچے اور بڑے سب استعمال کرسکتے ہیں۔

وٹامن سی سے بھرپور آملہ

وٹامن سی سے بھرپور آملہ بالوں کے لیے بہترین ہے، یہ نا صرف بالوں کو کالا کرتا ہے بلکہ اس کا استعمال بالوں کو تیزی سے بڑھاتا ہے اور بال چمکدار اور گھنے بناتا ہے۔

چار چمچے آملے کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک چمچہ لیموں کا رس شامل کر لیں۔

Advertisement

اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور تقریباً ایک گھنٹے کے لیے اسے چھوڑ دیں۔

پھر اس پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر 20 سے 25 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد پانی سے اچھی طرح دھولیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر