Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رومانوی مزاحیہ فلموں نے میری  زندگی برباد کردی: جمائما خان

Now Reading:

رومانوی مزاحیہ فلموں نے میری  زندگی برباد کردی: جمائما خان

برطانوی اسکرین رائٹراورپروڈیوسرجمائما خان نے حال ہی میں اپنی حالیہ فلم ’’ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘‘ کے مرکزی خیال پر اپنے خیالات کا واضح اظہارکیا ۔ گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائما خان نے طے شدہ شادیوں، جدید محبت اورمزاحیہ رومانوی (روم کام) فلموں کے پرانے دور کے تصورکے بارے میں تفصیلی بات کی۔مزاحیہ رومانوی فلموں کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ’’میں مزاحیہ رومانوی  فلموں کی وجہ سے برباد ہوگئی ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے میری پوری زندگی تباہ کردی ہے اوراس میں میرے تمام دوستوں کی زندگی بھی شامل ہے!اپنی حالیہ فلم کی کہانی کے مرکزی خیال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’’اس کا آغازایک خیال سے ہوا جو مجھے دس سال پہلے آیا تھا، جب میں تیس سال کی عمرمیں پاکستان سے لندن واپس آئی تھی۔ میرے سابق شوہرکا خاندان، جو کافی قدامت پسند تھا،اس میں متعدد خاندان کی جانب سے طے کردہ کامیاب رشتوں کو دیکھنے کے بعد یہ خیال آیا،صرف ہماری شادی خاندان نے طے نہیں کی  تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ’’اس وقت، میرے بہت سے دوست تھے جوگھربسانا اوربچے پیدا کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں یہ عمل کافی مشکل لگ رہا تھا۔ لہٰذا، واقعی یہ خیال وہاں سے آیا ۔ میں ان کے پاس جاتی اور کہتی کہ ’ٹھیک ہے، تو آپ کے والدین آپ کے لیے کس کا انتخاب کریں گے؟ اوراگروہ کامیاب نہیں ہوتے تو مجھے اپنی شادی کرانے کا موقع دو۔‘‘ اس نے مجھے یہ بھی سوچنے پر مجبور کیا کہ ’’اگرمیں 21 سال کی عمرمیں پاکستان نہ جاتی اور اس کی بجائے میرے والدین میری شادی کا انتظام کرتے تو کیا ہوتا؟‘‘ یہاں تک کہ میں اسے کیسے قبول کروں گی؟ مجھے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کتنی تکلیف برداشت کرنا پڑے گی یا کتنے رشتے یا لڑکے دیکھنا پڑیں گے، جہاں میں اپنے والدین کو بتا سکوں کہ میں ذہنی الجھنوں کا شکار ہوگئی ہوں اور اب ان کے چمکنے کا وقت ہے؟”انہوں نے کہا کہ ’’یقینا، میرے خیال میں جبری شادیوں اور شادی میں معاونت کرنے والوں میں بہت فرق ہے۔ جدید دنیا میں جبری شادی کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جب کہ آپ دوسرے طریقے کوشادی میں معاونت کہہ سکتے ہیں۔ یہ ہمارے آرد گرد ہرجگہ نظر آتا ہے، یہ بنیادی طورپرایک سیٹ اپ ہے، ان لوگوں کی طرف سے جو آپ کو عزیزرکھتے ہیں اور آپ کو سب سے بہتر جانتے ہیں۔ان کے بقول ’’یہ آپ کے دوست کی جاب سے آپ کی کسی کے ساتھ دوستی، ملاقات کرانے یا ڈیٹنگ کی اپلیکیشن سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔ یہ صرف محبت کا ایک مختلف انداز ہے، جو آپ کوصحیح شخص سے ملنے میں مدد کرتا ہے۔‘‘

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے ہائپر سونک میزائل بنانے والے سائنسدان کو جیل بھیج دیا
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
انگلش کپتان کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کچھ میچز نہ کھیلنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر